لاہور (کشمیر ڈیجیٹل) گاڑیوں کے فینسی نمبروں کی نیلامی کیلئے رجسٹریشن شروع کر دی گئی شہری گھر بیٹھے پسند کا نمبر حاصل کر سکتے ہیں۔
پنجاب میں گاڑیوں کے فینسی نمبروں کی نیلامی کے لیے رجسٹریشن رجسٹریشن ای-آکشن موبائل ایپلیکیشن اور ویب پورٹل کے ذریعے شروع ہو گئی ہے۔ جس کی آخری تاریخ 2 مارچ مقرر کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:اسسٹنٹ کمشنر کی بڑی کارروائی، 3 ورکشاپس ایک دکان سیل
پنجاب ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے تعاون سے ایپ تیار کی ہے۔
دلچسپی رکھنے والے شہری 2 مارچ تک آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں تاکہ وہ گھر بیٹھے اپنی گاڑی کے لیے پسند کا فیسنی نمبر حاصل کر سکیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11 آکشن:کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں خرید لیا
پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ ڈیجیٹل ای-آکشن سسٹم کے متعارف ہونے سے نیلامی کے روایتی عمل کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی حل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام شہریوں کو فینسی گاڑیوں کے نمبر حاصل کرنے کے لیے آسان، تیز اور شفاف آن لائن سہولت فراہم کرتا ہے، جو ڈیجیٹل گورننس اور بہتر عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے PITB کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے اور چاندی کی قیمتیں آسمان پر: ملک بھر میں فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے مہنگا
فیصل یوسف نے بتایا کہ ای-آکشن پلیٹ فارم موٹر سائیکلوں، موٹر کاروں اور تجارتی گاڑیوں کے فینسی نمبروں کی آن لائن بولی میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ کامیاب بولی دہندگان کی تفصیلات ای-آکشن ایپ اور پورٹل پر بھی دستیاب ہیں۔




