صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20انٹرنیشنل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

سری لنکا میں جاری ٹی 20ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 1000 رنز مکمل کرلئے ہیں۔

29 سالہ صاحبزادہ فرحان نے اپنی 41 ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 10 ویں پاکستانی بیٹر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان ٹیم امریکہ پر حاوی، بڑے مارجن سے شکست

ان سے قبل بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حفیظ، شعیب ملک، فخر زمان، عمر اکمل ، احمد شہزاد، شاہد آفریدی اور صائم ایوب بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے 1000 رنز مکمل کرچکے ہیں۔

گزشتہ روز کے میچ میں صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 73 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کے لیے بڑا اسکور بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بھارت کیخلاف نارمل میچ ہوگا،اسی طرح کھلیں گے، قومی اوپننگ بیٹر

ادھر کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ اتوار کو بھارت کے خلاف بھی ایک نارمل میچ ہوگا اور ہم اسی طرح کھیلیں گے۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ پچ اچھی تھی، 190 رنز کرنا بڑی بات تھی۔اوپننگ بلے باز کا کہنا تھا کہ جب رنز کرتے ہیں تو اس سے اعتماد ملتا ہے، پانچ چھ ماہ سے مسلسل اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، بھارت کے خلاف میچ میں 2میچز کی جیت کا اعتماد لے کر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ نیا تنازعہ، سری لنکن کرکٹر کا بھارتی بلا بازوں کے بیٹ پر اعتراض

ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں بھی پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف لڑ کر میچ ہاری، اتوار کو یہ ایک نارمل میچ ہوگا اور ہم اسی طرح کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستان اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت چکا ہے جبکہ پاکستان اگلا میچ اتوار کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

Scroll to Top