اسلامی نظریاتی کونسل نے رواں سال کے لیے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا

اسلام آباد: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے سال 2026ء کے لیے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا باقاعدہ نصاب جاری کر دیا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق، رواں سال صدقہ فطر اور فدیہ صوم کی کم از کم رقم 300 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

اجناس کے لحاظ سے صدقہ فطر اور فدیہ کا نصاب:مختلف اجناس کی قیمتوں کے حساب سے فی کس ادائیگی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

گندم کا آٹا: 300 روپے،جو (Barley): 1100 روپے،کھجور: 1600 روپے،کشمش: 3800 روپے،منقی: 5400 روپے،سرکاری آٹا: 200 روپے۔

پورے مہینے (30 روزوں) کے فدیہ کی تفصیل:

صاحبِ استطاعت افراد جو روزے رکھنے کی ہمت نہیں رکھتے، ان کے لیے 30 روزوں کا فدیہ درج ذیل ہے:

گندم کے حساب سے 9,000 روپے، جو کے حساب سے 33,000 روپے، کھجور کے حساب سے 48,000 روپے اور کشمش کے حساب سے 1,14,000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان کے دوران قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں مسترد، انتظامیہ کے دعوے اور عوامی حقائق میں تضاد

روزہ توڑنے کا کفارہ اور دیگر احکامات:

چیئرمین کونسل نے واضح کیا کہ صدقہ فطر ہر مسلمان مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے پر فرض ہے۔ انہوں نے صاحبِ استطاعت افراد کو مشورہ دیا کہ وہ صرف گندم پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی مالی حیثیت کے مطابق مہنگی اجناس کا نصاب اپنائیں تاکہ مستحقین کی زیادہ سے زیادہ مدد ہو سکے۔

کفارہ: جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔

مزید پڑھیں: پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو ہوگا، انجمن فلکیات یواے ای نے تاریخ بتادی

صوبائی رعایت: پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے رہائشی اپنے علاقوں میں اجناس کی قیمتوں کے مطابق فدیہ و صدقہ ادا کریں۔

Scroll to Top