مظفر آباد: منیجر برقیات آپریشن ڈویژن مظفر آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق22 فروری 2025 کو 132KV گرڈ اسٹیشن کی ضروری مرمت اور جانچ پڑتال کی جائے گی جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں اضافی لوڈ شیڈنگ ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مرمت کا کام صبح 8:30 بجے سے 10:00 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران متاثرہ علاقوں میں تقریباً 60 منٹ تک اضافی بجلی بند رہے گی۔
واپڈا کی جانب سے ہائی ٹینشن لائنوں کی ضروری مرمت کے باعث آج بروز ہفتہ آزادکشمیر اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ متاثرہ علاقوں میں آزادکشمیر کے مظفرآباد اور ہٹیاں بالا جبکہ خیبر پختونخوا کے ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، نتھیا گلی اور اوگی شامل ہیں۔
محکمہ برقیات کے مطابق مرمت کے دوران بس بار کی مکمل ٹیسٹنگ، اوپر والے ڈراپروں کو سخت کرنے اور اسکائی وائر کی تنصیب جیسے کام کیے جائیں گے۔
محکمہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ متبادل انتظامات کرلیں اور بجلی کے استعمال میں احتیاط برتیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔