مشیر وزیراعظم پاکستان کی گاڑی حادثے کا شکار، پرویز خٹک زخمی

پشاور(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر اعظم کے مشیر اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی گاڑی کو موٹر وے پر حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں پرویز خٹک محفوظ رہے تاہم انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کیا عمران خان کو ہسپتال لے جایا گیا؟ طلال چوہدری کا تصدیق یا تردید سے انکار

مشیر وزیراعظم پاکستان شہبازشریف وسابق وزیردفاع پرویز خان خٹک کے بیٹے اسحاق خان خٹک کا کہنا تھا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پرویز خٹک گزشتہ شب نوشہرہ سے اسلام آباد جا رہے تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سچ دکھایا تو برا مان گئے: پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک کا آزادڈیجیٹل سے بائیکاٹ کا اعلان

اسحاق خان خٹک کا کہنا تھا کہ پرویز خان خٹک کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں صرف معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں جنہیں ابتدائی طبی معائنہ کے بعد ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:ایوی جین-زی الیکٹرک سکوٹر پاکستان میں متعارف،قیمت کیا ہے؟

واقعے کے بعد سابق وزیردفاع و مشیر وزیراعظم پاکستان پرویز خٹک کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے جبکہ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں ردوبدل کا امکان

ذرائع کے مطابق سابق وزیردفاع ومشیروزیراعظم پرویز خٹک نوشہرہ سے اسلام آباد جارہے تھے کہ شپ برہان انٹرچینج کے قریب ان کی موٹرکار حادثے کا شکار ہوگئی

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کوآنکھوں کے معائنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا،عطا تارڑ

ذرائع کے مطابق مہران گاڑی سے ٹکر کے نتیجے میں انہیں ہاتھ پر شدید چوٹ آئی، جس کے باعث فریکچر ہو گیا ہے۔

Scroll to Top