فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد کی اہم ملاقات

راولپنڈی:چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد نے ملاقات کی جس کا مقصد کراس بارڈر ڈیجیٹل فنانس اور مضبوط مالی شمولیت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کو ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت پاکستان اورورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وفد کی قیادت معروف گلوبل فن ٹیک فرم کے سی ای او زچری وٹکوف نے کی۔ ملاقات بین الاقوامی نجی سرمایہ کار گروپوں کی پاکستان میں ابھرتی معاشی صورتحال میں دلچسپی کی مظہر ہے۔

آئی یس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات پاکستان کے فن ٹیک صلاحیت پر عالمی اعتماد بڑھنے کو ظاہر کرتا ہے، اس ملاقات کا مقصد کراس بارڈر ڈیجیٹل فنانس اور مضبوط مالی شمولیت ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وفد کے سربراہ نے جدیدٹیکنالوجی اپنانے کی پاکستانی قیادت کی کوششوں کو سراہا۔وفد نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیت کے مکمل امکانات کو محسوس کرنے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے وفد کے خیالات کے تبادلے کا خیر مقدم کیا اور پاکستان کے اقتصادی استحکام، سرمایہ کاروں کے اعتماد ، قومی ترقی میں ذمہ دار نجی شعبے کی شرکت کے لیے سازگار ماحول بنانے کے عزم پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف ،فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان ایشیئن ٹائیگر بنے گا، راجہ فاروق حیدر

واضح رہے کہ بدھ کو پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں میں جدت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

Scroll to Top