راولپنڈی میں قائم سینٹرل جیل میں پابندِ سلاسل سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق یہ ملاقات منگل کے روز ہوئی، جس میں دونوں میاں بیوی کو ایک دوسرے سے ملنے کی اجازت دی گئی۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے سے تفصیلی طور پر حال احوال دریافت کیا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی مجموعی طور پر 45 گھنٹے تک اکٹھے رہے۔ اس دوران کسی قسم کی بیرونی مداخلت نہیں کی گئی اور ملاقات جیل قوانین کے مطابق مکمل کروائی گئی۔
جیل حکام کے مطابق یہ پہلی مرتبہ نہیں تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی گئی ہو۔ حکام نے بتایا کہ گزشتہ منگل کو بھی دونوں میاں بیوی کی ملاقات کروائی گئی تھی۔ تاہم جیل انتظامیہ نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ملاقات کے دوران کسی بھی بیرونِ جیل عزیز، رشتہ دار یا کسی سیاسی رہنما کو عمران خان یا بشریٰ بی بی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات، سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر گوہر کے بیان کی تردید کردی
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات صرف میاں بیوی تک محدود رکھی گئی اور ملاقات کے لیے طے شدہ ضابطہ کار پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات کے حوالے سے جو اجازت دی گئی، وہ صرف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی تک محدود تھی اور کسی تیسرے فرد کو شامل نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات جیل کے اندر مخصوص انتظامات کے تحت کروائی گئی، جہاں دونوں کو مقررہ وقت کے لیے اکٹھا رہنے کی سہولت فراہم کی گئی۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات کے تمام مراحل جیل قوانین اور سکیورٹی ضوابط کے مطابق مکمل کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی سے مذاکرات سے عمران خان خود رکاوٹ ہیں،رانا ثنااللہ
جیل انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ملاقات کے دوران کسی بھی قسم کی خلاف ورزی یا غیر معمولی صورتحال پیش نہیں آئی۔ ملاقات کے بعد دونوں کو دوبارہ اپنی اپنی جگہ منتقل کر دیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات سے متعلق مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔




