چیمپیئنز ٹرافی 2025: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کر لیا، حارث رؤف اسکواڈ میں واپس

کراچی: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوا۔

میچ کے پہلے اوور کی تیسری گیند پرفخر زمان نے باؤنڈری کی طرف تیزی سے دوڑ لگائی تاکہ ول ینگ کے کور ڈرائیو کو روکا جا سکے لیکن ڈائیو کرتے ہوئے وہ غیر متوازن ہو کر گرے اور اپنی کمر کے نچلے حصے میں تکلیف محسوس کی۔ فخر نے فوری طور پر متبادل فیلڈر کا اشارہ کیا اور میدان سے باہر چلے گئے لیکن جلد ہی ان کی واپسی ہو گئی۔ پاکستانی ٹیم کے لیے ایک مثبت خبر یہ ہے کہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف مکمل فٹنس کے بعد ٹیم میں واپس آ چکے ہیں۔ کپتان محمد رضوان نے میچ سے قبل تصدیق کی تھی کہ حارث پوری طرح تیار ہیں اور میچ میں حصہ لے رہے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے نئی گیند سے باؤلنگ کا آغاز کیا جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا۔ پہلے اوور میں ول ینگ نے تین رنز بنائےاور دوسرے اوور میں ڈیون کونوے نے ایک باؤنڈری لگا کر اسکور میں اضافہ کر دیا پاکستان کو پہلی کامیابی اسپنر ابرار احمد نے دلائی، جب نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 39 کے مجموعی اسکور پر گری۔ جب ڈیون کونوے 10 رنز بنا کر ابرار کی گیند پر بولڈ ہو گئے اس کے بعد نسیم شاہ نے کپتان کین ولیمسن کو محض 1 رن پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی ،تیسری وکٹ حارث رؤف کے حصے میں آئی، جنہوں نے ڈیرل مچل کو 10 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی یوں 73 رنز کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی تین وکٹیں گر چکی ہیں۔ پاکستانی باؤلرز حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھنے کے لیے مزید وکٹیں لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیمز میں موجود پلیرز کی تفصیل کطھ یوں ہے،پاکستان کی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، سلمان آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں جبکہ  یوزی لینڈ کی ٹیم میں ڈیون کونوے، ول ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر (کپتان)، ناتھن اسمتھ، میٹ ہنری اور ولیم او رورک شامل ہیں۔

Scroll to Top