پیر مظہرسعید شاہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں، نیلم عوام کیلئے ایمبولینس فراہم

نیلم (کشمیر ڈیجیٹل سے)ممبرآزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی و سابق وزیر اطلاعات مولانا پیر مظہر سعید شاہ کی کاوشوں سے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ضلع نیلم کے عوام کے لیے ایمبولینس فراہم کر دی۔

یہ ایمبولینس انسانی خدمت کے جذبے کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے سول ہسپتال شاردہ کے لیے مہیا کی گئی ہے جسے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی مغل کے حوالے کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ن لیگی رہنما سردار طاہر انور کا حکومتی کمیٹی سے دستبرداری کا اعلان

اس موقع پر شاردہ کے عوام کی بڑی تعداد نے ممبر اسمبلی مولانا پیر مظہر سعید شاہ کا پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کے ہار پہنائے اور شاردہ ہیلی پیڈ پر ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں ایمبولینس کے کاغذات اور چابی محکمہ صحت کے حوالے کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا پیر مظہر سعید شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے وادی نیلم کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تین ایمبولینس گاڑیاں فراہم کی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلہ جموں وکشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے،آزادی پسند رہنماؤں کی پریس کانفرنس

انہوں نے بتایا کہ جلد ہی ممبران اسمبلی شاہ غلام قادر اور سینئر وزیر میاں عبد الوحید ایڈووکیٹ کی موجودگی میں نیلم کے ان علاقوں تک بھی ایمبولینس سروس پہنچائی جائے گی جہاں اس کی اشد ضرورت ہے۔

سابق وزیر اطلاعات نے تحصیل پریس کلب شاردہ کی عمارت کی تکمیل کے لیے مزید 5 لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب شاردہ کے تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کیلئے درکار فنڈز مہیا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر مولانا احسن، لوکل کونسلر مولانا عمر فاروق فاروقی، مولانا ممتاز سلہریا، اسٹاف آفیسران سردار نوشاد، مفتی عبیدالرحمن، راجہ وقاص اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی مغل نے ایمبولینس سول ہسپتال شاردہ کے انچارج کے حوالے کر دی۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر صحت کی جانب سے فراہم کی جانے والی مزید دو ایمبولینسز بی ایچ یو دودھنیال اور آر ایچ سی لوات بالا کو دی جائیں گی۔

Scroll to Top