مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل)نو تعینات جج سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس خالد یوسف چوہدری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جناب جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے جسٹس خالد یوسف چوہدری سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر میں منعقد ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی حکام کا بدانتظامی کیخلاف نوٹس،عمرہ کمپنی پر پابندی عائد
تقریب میں سینئرجج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان، چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس سردار لیاقت حسین، جج ہائیکورٹ جسٹس خالد رشید چوہدری، سابق سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، سابق جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل، سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے شرکت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سپر فلو تیزی سے پھیلنے لگا، راولپنڈی میں چار کیسز رپورٹ
اس کے علاوہ چیئرمین سروس ٹریبونل، چیئرمین انوائرمنٹل ٹریبونل، وائس چیئرمین بار کونسل طارق بشیر، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ آفتاب احمد خان، سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی، صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ وسیم یونس ، سیکرٹری ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، صدر سینٹرل بار ایسوسی ایشن سید انیس الحسن گیلانی، بار کونسل اور آزاد کشمیر کی تمام بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران و نمائندگان، سیکرٹریز حکومت سمیت آزادجموں وکشمیر بھر سے وکلاء کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:7 رنز دیکر8 وکٹیں، بھوٹانی بولر نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ بدل دی،عالمی ریکارڈ قائم
حلف برداری کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ سیکرٹری قانون آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ارشاد احمد قریشی نے خالد یوسف چوہدری کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا گیا۔
جسٹس خالد یوسف چوہدری اس سے قبل جج ہائی کورٹ بھی رہ چکے ہیں اور جج سپریم کورٹ تعیناتی سے قبل موصوف بطور کسٹوڈین جائیداد متروکہ فرائض انجام دے رہے تھے۔




