بگ بیش

بگ بیش ٹی20 لیگ ،شاہین آفریدی کی برسبین ہیٹ نے حسن علی کی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز 7 رنز سے شکست دے دی

برسبین: بگ بیش ٹی20 لیگ میں شاہین شاہ آفریدی کی برسبین ہیٹ نے حسن علی کی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے دی ۔

برسبین کے گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس مقابلے میں برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے ۔

میکس برائنٹ نے سب سے شاندار اننگز کھیلی اور 63 رنز بنائے جبکہ میٹ رنشا نے 33 رنز کا اہم اضافہ کیا ۔

شاہین شاہ آفریدی صرف 4 رنز بنا سکے ۔ ایڈیلیڈ کی جانب سے میتھیو شارٹ ، حسن علی اور لیوک ووڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ۔

جواب میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے بھی اچھی کوشش کی اور آخری اوور تک میچ کو دلچسپ بنایا ۔ وہ 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، برسبین ہیٹ کی ٹیم کو 7 رنز کی برتری حاصل ہوئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کیلئے بری خبر، اہم کھلاڑی انجری کا شکار

اسٹرائیکرز کی جانب سے میتھیو شارٹ نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جیرسس واڈیا نے 34 رنز اسکور کیے ۔ پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی صرف صرف ایک رن بنا سکے ۔

برسبین ہیٹ کی بولنگ میں زیویئر بارٹلیٹ تین کھلاڑی آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے ، تھامس بالکن اور جیک ویلڈر متھ نے دو، دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔

میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی پاؤں میں تکلیف کے باعث میدان سے باہر چلے گئے اور مزید بولنگ نہیں کر سکے ۔ انہوں نے 3 اوورز میں 26 رنز دئیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے ۔

اس کے باوجود برسبین ہیٹ نے اپنی ٹیم ورک اور اہم بلے بازوں کی کارکردگی کی بدولت میچ میں مخالف سائیڈ کو شکست دے کر جیت اپنے نام کی ۔

اس کامیابی کے بعد لیگ میں برسبین ہیٹ کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی جبکہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو شکست کے بعد ٹیم میں مزید محنت کی ضرورت پیش آئے گی ۔

Scroll to Top