چینی بچے نے دوران نمائش لاکھوں ڈالر مالیتی سونے کا تاج توڑ دیا

بیجنگ(کشمیر ڈیجیٹل) چین میں ایک نمائش کے دوران پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ میں ایک بچے نے غیر ارادی طور پر انتہائی قیمتی سونے کا تاج توڑ دیا، جس کی مالیت لاکھوں ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2 کلوگرام وزنی گولڈن فینکس کراؤن کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سبق یاد کیوں نہیں کیا؟ٹیچر نے کمسن بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، والدین کی دہائی

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک بچہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ نمائش دیکھنے آیا۔ غلطی سے تاج کے قریب لگے حفاظتی کیس سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں کیس اُلٹ گیا اور تاج زمین پر گر کر ٹوٹ گیا۔

واقعے کی تفصیلات معروف چینی انفلوئنسر ژینگ کائیے نے شیئر کیں۔ ژینگ کائیے کے مطابق یہ تاج ان کے شوہر نے شادی کے تحفے کے طور پر تیار کروایا تھا اور یہ ان کیلئے محبت اور یادگار کی علامت تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ جج کی خالی آسامی پر خالد یوسف چوہدری تعینات، وزیراعظم نے منظوری دیدی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ اپنی والدہ کے ساتھ تاج کو دیکھنے کیلئے آگے بڑھتا ہے۔

جب وہ حفاظتی کیس کو صاف کرنے یا چھونے کی کوشش کرتا ہے۔ تو کیس توازن کھو بیٹھتا ہے اور تاج نیچے گر جاتا ہے۔

ژینگ کائیے نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد وہ شدید مایوسی کا شکار ہو گئی تھیں کیونکہ یہ تاج ان کیلئے جذباتی اہمیت رکھتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ محض ایک قیمتی شے نہیں بلکہ ان کی محبت کی نشانی تھی۔ جبکہ جوڑے کو خدشہ تھا کہ یہ واقعہ ان کی شادی کیلئے بدشگنی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

Scroll to Top