تتا پانی(کشمیر ڈیجیٹل)تتاپانی کے نواحی علاقے پھگواڑی ککڑائی بگلہ میں ٹریکٹر ٹرالی کا افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔
جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت راجہ عامر کے نام سے ہوئی ہے ، جن کا تعلق دندلی سے بتایا جاتا ہے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی جبکہ مقامی لوگوں نے ریسکیو سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پہاڑی علاقوں میں شرپسند عناصر کی آماجگاہیں بے نقاب، نوجوانوں کو استعمال کرنے کی سازشیں سامنے آگئیں
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور متعلقہ ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔
جاں بحق نوجوان کا جسد خاکی آبائی علاقے منتقل کردیا گیا ہے ۔ نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ، والدین پر غشی کے دورے ، ہر آنکھ اشکبار تھی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گڑھی دوپٹہ جانیوالی گاڑی حادثے کا شکار، متعدد افرادزخمی ، ہسپتال منتقل




