پاکستان نےغزہ میں فوجی دستے بھیجنے پر غور کی پیشکش کی ہے، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت بعض ممالک نے غزہ میں امن و امان کے قیام کیلئے فوجی دستے بھیجنے سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں اور فوجی دستے تعینات کرنے پر غور کرنے کی پیش کش بھی کی ہے جس پر امریکا بہت شکر گزار ہے

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ البتہ ابھی تک کسی ملک سے فوجی کنٹریبیوشن کی حتمی یقین دہانی نہیں لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ، تباہ حال عمارتوں کے درمیان اجتماعی شادی کی تقریب ،خوشی کے رنگ بکھرگئے

امریکی وزارت خارجہ میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران مارکو روبیو سے سوال کیا گیا کہ آیا پاکستان نے غزہ میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنے فوجی دستے بھیجنے پر امریکا کو باضابطہ طور پر اپنی رضامندی سے آگاہ کر دیا ہے۔؟

اس سوال کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اس بات پر پاکستان کا بے حد مشکور ہے کہ اس نے غزہ امن منصوبے کا حصہ بننے یا کم از کم اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی پیش کش کی ہے۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں پاکستان سمیت دیگر ممالک ابھی کچھ اہم سوالات کے جوابات چاہتے ہیں جن کے بعد ہی امریکا کسی ملک سے یہ کہہ سکے گا کہ وہ غزہ امن منصوبے کے لیے اپنی خدمات پیش کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ کئی ایسے ممالک موجود ہیں جو اس تنازعے میں شامل تمام فریقوں کے لیے قابل قبول ہیں اور جو آگے بڑھ کر غزہ استحکام فورس کا حصہ بننے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہریوں کے امریکا میں بچے پیدا کرکے شہریت لینے کے خواب ٹرمپ نے چکنا چور کردیئے

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستان کسی حماس کو غیر مسلح کرنے کی کسی مہم کا حصہ نہیں بنے گا۔

Scroll to Top