آئی سی سی نے2026میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کر دیا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹر بھی جاری کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پوسٹر میں بھارتی ، سری لنکن ، جنوبی افریقی ، انگلش اور آسٹریلوی ٹیم کے کپتانوں کی تصاویر شامل کی گئی ہیں لیکن پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی تصویر غائب ہے جس پر پاکستانی شائقین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔
شائقین نے آئی سی سی کے اس اقدام پرسخت ردعمل کا اظہار کیا اور اس انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے اس رویے پر حیرانگی کا اظہار بھی کیا ہے ۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ سال فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا اور شائقین آج سے آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں ۔ ابتدائی فروخت میں سب سے زیادہ مانگ پاکستان اور بھارت کے میچ کی ٹکٹوں کی رہی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ 2026: ٹکٹوں کے خواہشمند شائقین کیلئے بڑی خوشخبری
پاک بھارت میچ 15 فروری کو شیڈول ہے، جس کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 1500 سری لنکن روپے مقرر کی گئی ہے۔
بھارت میں ہونے والے میچز میں کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 100 بھارتی روپے اور سری لنکا میں ہونے والے میچز کے لیے کم سے کم قیمت ایک ہزار سری لنکن روپے ہے ۔ شائقین کو اس میچ کے لیے طویل انتظار کرنا پڑے گا ۔
اب تک ایونٹ میں 15 ٹیموں کی شرکت کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں بھارت ، سری لنکا ، پاکستان ، افغانستان ، آسٹریلیا ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ ، بنگلہ دیش ، جنوبی افریقہ ، ویسٹ انڈیز، امریکہ ، آئرلینڈ، کینیڈا ، نیدرلینڈز اور اٹلی شامل ہیں ۔
باقی 5 ٹیمیں کوالیفائرز کے ذریعے ایونٹ میں اپنی جگہ بنائیں گی ، جن میں 2 ٹیمیں افریقہ سے جبکہ 3 ایشیا اور ایسٹ ایشیا پیسفک ریجن سے آئیں گی ۔




