آج 16 فروری 2025 کو لاہور کے تاریخی شاہی قلعہ کے دیوان عام میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس میں دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے لیجنڈز شرکت کریں گےجبکہ معروف گلوکار عاطف اسلم ٹی 20 ورلڈکپ کے آفیشل سونگ پر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آج آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب لاہور قلعہ کے دیوان عام میں منعقدہوگی ،تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اعلیٰ عہدیداران کی شرکت متوقع ہے ساتھ پینل ڈسکشن بھی ہوگا۔ معروف گلوکار عاطف اسلم اس موقع پر ایونٹ کا آفیشل ترانہ گائیں گےجو پہلے ہی 7 فروری کو ریلیز کیا جا چکا ہے اور شائقین میں مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔
افتتاحی تقریب کے پینل ڈسکشن میں دنیائے کرکٹ کے بڑے نام اپنے تجربات اور خیالات کا تبادلہ کریں گے۔ یہ تقریب شام 6 بجے شروع ہوگی اور شائقین کرکٹ کے لیے یہ ایک اہم لمحہ ہےبعد ازاں کراچی میں بھی 19 فروری کو ایک اور افتتاحی تقریب متوقع ہے جس میں مزید دلچسپ سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور یہ 19 دن تک جاری رہے گی جس میں دنیا کی بہترین ٹیمیں چیمپئنز کا چیمپئن بننے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان میں کرکٹ کے دیوانے اس دوران میدانوں میں یا ٹیلی ویژن کے سامنے بیٹھ کر میچز سے لطف اندوز ہوں گے۔
واضح رہے کہ یہ ایونٹ پاکستان کے لیے ایک اہم موقع ہےجس کے زریعے قومی میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی اور شائقین کے جوش و خروش کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔