وشاکاپٹنم: بھارت نے جنوبی افر یقہ کو تیسرے ون ڈے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریزجیت لی ۔
تفصیلات کے مطابق وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے سیریز کے لیے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں بھارت نے 20 میچز کے بعد بالآخر ٹاس جیتا اور خود فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا
جنوبی افر یقہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.5 اوورز میں 270 رنز بنا کرآل آؤٹ ہوگئی ۔
پروٹیز کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹرکوئنٹن ڈی کاک 106 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔ کپتان ٹیمبا باووما 48، ڈیوالڈ بریوس 29، میتھیو برٹز 24، مارکو جینسن 17، کوربن بوش 9، اوٹنیل بارٹمن 3، ایڈن مارکرم 1، لُنگی اینگیڈی 1 اور رائن رکلٹن صفر کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ کیشو مہاراج 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگی، کون فہرست میں شامل؟
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو اور پرسدھ کرشنا سب سے کامیاب بولر رہے ، دونوں نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں ۔ ارشدیپ سنگھ اور رویندر جڈیجا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔
ارشدیپ سنگھ اور رویندر جڈیجا کے حصے میں 1، 1 وکٹ آئی ، جواب میں بھارت کی ٹیم نے 271 رنز کا آسان ہدف 40 ویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔
جواب میں بھارتی بیٹنگ لائن نے بہترین انداز میں تعاقب کیا اور ہدف کو یکطرفہ مقابلے کی شکل دے دی ۔ نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 116 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا ۔
روہت شرما نے تیز رفتاری سے 75 رنز اسکور کیے اور ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی جبکہ ویرات کوہلی نےپُراعتماد انداز میں 65 رنز بنا کر میچ کو آسانی سے ختم کیا ۔ بھارت نے 271 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 40 ویں اوور میں حاصل کیا ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے واحد وکٹ کیشو مہاراج نے حاصل کی ۔




