سدھنوتی: آزاد جموں کشمیر کے ضلع سدھنوتی سے تعلق رکھنے والےپاک فوج کے سپاہی شیراز احمد شیرازشہید کو فوجی اعزاز کےساتھ آبائی علاقے بلوچ ہمروتہ میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
شیراز احمد شیرازشہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے بریگیڈ کمانڈر راولاکوٹ،سابق وزیر حکومت فاروق طاہر سمیت پاک فوج کے افسران،سیاسی،سماجی و صحافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان پنیالہ تھانہ حدود میں دھماکہ، 3 پولیس جوان شہید
شہید کے جسدخاکی کو سپردِ خاک کرنے سے پہلے انتہائی رقت آمیز منظر دیکھنے کو ملے جہاں شہید کے بزرگ والد نے اپنے لخت جگر کی فوجی وردی اور قومی سبزہلالی پرچم کو چوما۔
یہ منظر حاضرین کے لیے صبر اور فخر کا امتزاج تھا مگر اس پر ہر آنکھ اشکبار اور غم سے نڈھال تھی۔ والد کا یہ عمل بیٹے سے محبت اور اس کی عظیم قربانی پر فخر کا بے مثال اظہار تھا۔
نماز جنازہ سے قبل تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے شہید شیراز احمد شیراز کوشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد کا نوجوان بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید
نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور شہید شیراز احمد شیراز کوسیکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔
شہید محمد شیراز خان کی یہ قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،وہ ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ اللہ پاک شہید کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔




