تلہ گنگ سے افغان شہری کی گرفتاری اور اعترافی بیان نے پاکستان میں افغان شہریوں کے دہشت گردمنظم نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا، جس کے بارے میں پہلے بھی خدشات موجود تھے کہ وہ ملک میں بدامنی پھیلانے کے لیے سرگرم ہے۔
افغان شہریوں کے دہشت گرد منظم نیٹ ورک کا پردہ اس وقت چاک ہوا جب تلہ گنگ سے گرفتار افغان شہری نے اپنی شناخت ظاہر کرتے ہوئے اہم انکشافات کیے۔
گرفتار افغان شہری نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ اس کا نام قاسم عرف حسن ہے، اس کے والد کا نام لال خان ہے اور وہ افغانستان گردیز ولایت سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کے مطابق تقریباً دس سال قبل وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ افغانستان سے نکل کر لکی مروت میں آباد ہوا، جہاں وہ پلا بڑھا، محنت مزدوری کی اور مقامی لوگوں سے محبت اور تعاون حاصل کیا۔ بیان کے مطابق 2025 میں اس کی ملاقات طالبان کمانڈر ارمانی سے سرہ درگہ میں ہوئی، جس نے اسے مبینہ طور پر “جہاد” کے نام پر اپنی تنظیم میں شامل ہونے کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیرِ داخلہ کا غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی پر دوٹوک مؤقف
اعترافی بیان میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے پہلی بار تنظیم کے ساتھ بیس دن گزارے، اور اسی دوران کمانڈر ارمانی نے اسے فدائی حملے کے لیے تیار ہونے کا کہا۔ اس نے مزید بتایا کہ اسے اور اس کے ساتھی فاروق کو تاجوڑی میں موجود فوجی قلعہ کی ریکی کروائی گئی، جہاں انہیں فدائی حملہ کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا، لیکن مناسب موقع نہ ملنے پر یہ حملہ نہیں کیا جا سکا۔
گرفتار دہشتگرد کے مطابق کچھ عرصے بعد وہ دوبارہ کمانڈر ارمانی کے کہنے پر تنظیم میں واپس گیا جہاں اسے نئے افراد بھرتی کرنے کا کام دیا گیا۔ اس نے اعتراف کیا کہ اس نے پانچ افراد کو کمانڈر ارمانی کے حوالے کیا اور اس کے بدلے اسے فی فرد دس ہزار روپے ادا کیے گئے۔ اس کے بعد کمانڈر کے حکم پر وہ ستمبر میں پنجاب گیا تاکہ مزید نوجوان تلاش کر کے تنظیم میں شامل کر سکے، لیکن وہاں چند دن بعد ہی پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا بھارت، افغانستان کٹھ جوڑ سے متعلق بڑا انکشاف
اس افغان دہشتگرد کی اعترافی ویڈیو کو پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کا ایک واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان اس سے قبل بھی عالمی برادری کے سامنے ایسے متعدد ناقابل تردید شواہد پیش کر چکا ہے جن میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین استعمال کی جا رہی ہے۔
🚨🚨🚨تلہ گنگ سے افغان شہری کی گرفتاری اور اعترافی بیان نے افغان دہشتگرد نیٹ ورک بے نقاب کر دیا
10سال پہلے فیملی سمیت افغانستان سے لکی مروت پاکستان میں آئے ،ہم یہاں پلے بڑھے، رزق کمایا اور یہاں کے لوگوں سے بہت پیار ملا، میں نے 5بندے کمانڈر ارمانی کے حوالے کیے جن کے عوض مجھے فی… pic.twitter.com/YBGY5yWkYq— Azaad Urdu (@azaad_urdu) December 1, 2025




