معروف امریکی کمپنی ایپل اپنے نئے اور کم قیمت آئی فون ایس ای 4 کو اسی ہفتے متعارف کرانے کی تیاری کررہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ایپل 19 فروری کو سال کا سب سے کم قیمت آئی فون پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ آئی فون ایس ای 4 کے بارے میں کافی عرصے سے قیاس آرائیاں اور افواہیں گردش کر رہی تھیں اگرچہ ایپل نے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے تاہم کمپنی کے سی ای او ٹم کک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں صارفین کو “خاندان کے نئے رکن” کے لیے تیار رہنے کا اشارہ دیا ہے۔
آئی فون ایس ای 4 کے بارے میں لیک ہونے والی معلومات کے مطابق اس کی قیمت دیگر آئی فون ماڈلز سے کم ہوگی جو صارفین کے لیے ایک بہترین انتخاب ثابت ہو سکتا ہے مزید یہ کہ آئی فون ایس ای 4 میں جدید ڈیزائن اور خصوصیات شامل ہوں گی، فون میں بہتر کیمرا، طاقتور پراسیسر اور دیگر جدید فیچرز کی توقع کی جا رہی ہے لیکن ایپل نے ابھی تک آئی فون ایس ای 4 کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا ہے۔
تاہم ایپل کی جانب سے کسی بھی باضابطہ اعلان کے بعد مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔