دوحہ: قطر نے جی سی سی ممالک کے شہریوں کیلیے وزٹ ویزا کی مدت بڑھا دی جبکہ انہیں متعدد بار ملک میں داخلے کی اجازت بھی دے دی۔
جی سی سی ممالک میں بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ قطر کی وزارت سیاحت کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا کہ یہ تبدیلیاں اتوار 30 نومبر 2025 سے حیا سسٹم کے ذریعے متعارف کروائی گئیں۔
اقدام کا مقصد قطر آنے والے جی سی سی ممالک کے شہریوں کو کھیلوں، ثقافتی اور تفریحی ایونٹس میں زیادہ آسانی سے شرکت کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بحرین نے گولڈن ویزا حاصل کرنے کے لیے قوانین میں نرمی کر دی
حیا سسٹم عرب کپ 2025 کے ٹورنامنٹ کے دوران بھی نافذ رہے گا تاکہ جی سی سی ممالک کے شہریوں کو آسانی سے شرکت کا موقع ملے۔
مذکورہ سسٹم الیکٹرانک ویزا درخواستیں جمع کرنے اور ایونٹ میں داخلے کے تجربے کو منظم کرنے کیلئے ایک یکساں ڈیجیٹل سسٹم فراہم کرتا ہے جس سے وزیٹرز کیلئے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسڑیلیا جانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، ویزا کا حصول مزید آسان ہوگیا
حیا سسٹم پانچ اقسام کے الیکٹرانک ویزے فراہم کرتا ہے:
سیاحتی ویزا (A1)
جی سی سی ممالک کیلئے ویزا (A2)
الیکٹرانک سفری اطلاع ویزا (A3)
جی سی سی شہریوں کے ہمراہ آنے والے وزیٹرز کیلئے ویزا (A4)
امریکی شہریوں کیلئے ویزا معافی کی درخواست (F1)
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا دورہ بحرین ، تجارت بڑھانے،ویزاشرائط نرم کرنے پر اتفاق




