الیکٹرو بس

راولپنڈی میں الیکٹرو بس سروس شروع ، کون سے روٹس پر چلیں گی؟جانیے

راولپنڈی میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے یہ منصوبہ شہریوں کو ماحول دوست ، آرام دہ اور کم خرچ سفری سہولت فراہم کرے گا ۔

ابتدائی طور پر بسیں شہر کے چار اہم روٹس پر چلائی جائیں گی جن میں فوارہ چوک سے کورال چوک ، صدر سے نونہال کالونی ، مریڑ چوک سے موٹر وے چوک اور صدر سے قبرستان چوک تک کے راستے شامل ہیں ۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ جدید بس سروس نہ صرف شہریوں کے سفر کے معیار کو بہتر بنائے گی بلکہ ٹریفک کے دباؤ کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی ۔

بسیں مکمل طور پر ماحول دوست ہیں اور رواں سال کے منصوبوں کے تحت اس سے شہر میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ نے متحدہ عرب امارات کو دنیا کا سب سے زیادہ انسانی امداد فراہم کر نے والا قرار دیا

نئی سروس کے ساتھ ہی میٹرو بس میں پرانے ٹوکن سسٹم کو ختم کر کے ایک جدید ٹکٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے مسافر اب بس کی سروس سے متعلق تمام معلومات موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔

اس ایپ کے ذریعے وہ روٹس، وقت اور دیگر سہولیات کی تفصیلات جان سکتے ہیں ساتھ ہی اپنی ٹریول کارڈز بھی درج کر سکتے ہیں۔

شہریوں نے اس نئے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ یہ سہولت انہیں سفر میں آسانی اور سکون فراہم کرے گی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں مزید بسیں اور نئے روٹس بھی شامل کیے جائیں گے تاکہ شہر کے مختلف علاقوں تک یہ سہولت پہنچ سکے۔

یہ قدم راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے اور شہریوں کے لیے سفری سہولت کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے اس سے نہ صرف ماحول کی بہتری ہوگی بلکہ شہریوں کی روزمرہ کی زندگی بھی آسان ہوگی۔

Scroll to Top