بھارتی کپتان شبمن گل شدید انجری کے بعد اسپتال میں داخل

بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بڑا دھچکا لگا ہے، جب بھارتی کپتان شبمن گل شدید انجری کا شکار ہو گئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز شبمن گل صرف 4 رنز بنا کر میدان سے باہر چلے گئے۔ رپورٹس کے مطابق گردن کی انجری کے باعث شبمن گل ممکنہ طور پر باقی میچ سے باہر ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آخری ون ڈے : کیا آج سری لنکا شکست کا سلسلہ توڑ پائے گی؟

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انجری جنوبی افریقی اسپنر سائمن ہارمر کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کے دوران ہوئی۔ شاٹ کھیلنے کے دوران شبمن گل کی گردن میں شدید کھچاؤ پیدا ہوا، جس کے بعد ڈریسنگ روم میں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور انہیں گردن پر کالر پہنایا گیا۔ بیٹنگ کے بعد شبمن گل نے گردن میں شدید تکلیف اور حرکت میں رکاوٹ محسوس کی، جس کے باعث ٹیم کے ڈاکٹرز نے فوری طور پر صورتحال کو سنجیدہ قرار دیا۔

بعد ازاں ہفتے کی شام شبمن گل کو سروائیکل کالر پہنائے اسپتال لے جایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ فی الحال آئی سی یو میں داخل ہیں اور ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہیں گے۔ انجری کی شدت جاننے کے لیے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے، جن کے بعد ان کے علاج اور ٹیم کے لیے دستیابی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کے پی ٹی آئی سے متعلق نئے انکشافات، نئی بحث چھڑ گئی

یہ واقعہ بھارتی ٹیم کے لیے ایک سنگین دھچکا ہے، کیونکہ کپتان کا میچ سے باہر ہونا ٹیم کی کارکردگی پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ شبمن گل کی انجری اور ان کی بحالی کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ اور میڈیکل ٹیم کی جانب سے اہم اپ ڈیٹس آنے کی توقع ہے۔ موجودہ رپورٹس کے مطابق شبمن گل کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے، مگر ان کی میچ میں شمولیت ابھی غیر یقینی ہے۔

Scroll to Top