مظفرآباد: سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے سابق چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی جس کے بعد وہ اس کیس سے بری ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم چوہدری طارق فاروق کی جانب سے دائر کردہ توہین عدالت کیس کی سماعت مکمل ہونے پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے مشتاق احمد جنجوعہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایلون مسک کے بیٹے کی ٹرمپ کے سامنے شرارتوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل
مشتاق احمد جنجوعہ کی اس کیس میں بریت کو ان کے لیے ایک بڑی قانونی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔قانونی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف قانونی اصولوں کے عین مطابق ہے بلکہ عوامی اعتماد کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔