پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل) راولپنڈی اسٹیڈیم میں دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز میں سری لنکا نے 8 وکٹوں سے شکست دے کر 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے

جس کے جواب میں پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 48.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پورا کرلیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے کیریئر کی 28 ویں سینچری اسکور کر کے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

\

وہ 102 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔بابر اعظم نے 83 اننگز اور 807 روز بعد انٹرنیشنل میچ میں سینچری اسکور کی۔

فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز اسکور کر کے پویلین لوٹے۔محمد رضوان 51 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے دونوں وکٹیں دشمانتا چمیرا نے حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے جنتھ لیاناگے 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کمنڈو مینڈس 44، سدیرا سماراوکرما 42، کامل مشارا 27، پتھم نسانکا 24، کوشل مینڈس 20، کپتان چرتھ اسالانکا 6 اور دشمانتا چمیرا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

ونندو ہسارنگا پرامود مدوشن بالترتیب 37 اور 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد وسیم جونیئر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کی بیٹنگ
سری لنکا کی جانب سے اننگ کا آغاز پاتھم نسانکا اور کمیل مشارا نے کیا اور دونوں اوپنرز نے 51 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، اس موقع پر نسیم شاہ کی تھرو پر محمد رضوان نے تیزی سے بیلز اڑا کر پاتھم نسانکا 24 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔

سری لنکا کو دوسرا نقصان 62 کے اسکور پر اٹھانا پڑا جب کامل مشارا کو محمد رضوان نے ابرار احمد کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ کیا۔ انہوں نے 27 رنز بنائے۔

اس کے بعد سری لنکا کی تیسری وکٹ 90 اور چوتھی وکٹ 98 کے اسکور پر گری، مسٹری اسپنر ابرار احمد نے اوپر تلے وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس کو 20 اور کپتان چریتھ اسالنکا کو 6 رنز پر پویلین بھیج کر سری لنکا کے بڑھتے قدم روکے۔

مہمان ٹیم کی 98 پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد سدیرا سمارا وکراما اور جانتھ لیاناگے نے ٹیم کی کمان سنبھالی اور محتاط اندز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 61 رنز شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 159 تک پہنچایا تو حارث رؤف نے پاکستان ٹیم کے لیے خطرہ بننے والے سدیرا سمارا وکراما کو 42 رنز پر بولڈ کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:روزگارکے مواقع،بنگلہ دیش اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

اس کے بعد کامندو مینڈس نے جانتھ لیاناگے کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ پر 73 رنز کی شراکت داری بنای اور ٹیم کا اسکور 232 تک پہنچایا تو حارث رؤف نے کامنڈومینڈس کو بھی 44 رنز بنانے کے بعد صائم ایوب کی مدد سے پویلین کا راستہ دکھایا۔

اس موقع پر نصف سنچری مکمل کرنے والے جنتھ لیانگا کو وسیم جونیئر نے 54 رنز پر آؤٹ کیا تو اگلے ہی اوور میں حارث رؤف نے دشمانتھا چمیرا کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے تیسری وکٹ اپنے نام کی۔

سری لنکا کی 244 رنز پر 8 وکٹیں گرنے کے بعد ونندو ہسارنگا اور پرامود مدھوشن نے نویں وکٹ کے لیے ناقابل شکست 44 رنز جوڑ ے اور ٹیم کو ایک اچھے ٹوٹل تک پہنچادیا۔

گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنانے والے ونندو ہسارنگا نے اس بار 26 گیندوں پر 37 رنز بنائے اور پرامود مدھوشن نے 11 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ان کا ساتھ دیا۔

اس طرح سری لنکن ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دے دیا۔

Scroll to Top