روس کے داغستان ریجن میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیاجہاں ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے قبل دو حصوں میں ٹوٹ گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے جس میں حادثے کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر روس کے پہاڑی علاقے داغستان میں ملٹری پلانٹ کے ملازمین کو لے کر جا رہا تھا۔ پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر ایک چٹان سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں وہ دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پائلٹ نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تباہ حال ہیلی کاپٹر کو پانی میں اتارنے کی کوشش کی۔ تاہم کچھ لمحوں بعد اُس نے دوبارہ اڑان بھری تاکہ ہیلی کاپٹر کو کسی ہموار جگہ پر لینڈ کرایا جا سکے۔ اس دوران ہیلی کاپٹر فضا میں کچھ دیر تک معلق رہا، لیکن بالآخر بے قابو ہوکر گھومتا ہوا زمین سے ٹکرا گیا اور مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: تھانہ سٹی پولیس جہلم ویلی کی منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کارروائی
حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ملٹری پلانٹ کے ڈپٹی جنرل ڈائریکٹر، چیف انجینئر اور چیف ڈیزائنر بھی شامل تھے۔
روسی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں۔ حکام نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تکنیکی خرابی یا موسم کی خرابی دونوں میں سے کوئی ایک وجہ ہوسکتی ہے، تاہم حتمی رپورٹ تحقیق مکمل ہونے کے بعد ہی جاری کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز، ہوسکتا ہے ووٹ نہ ڈال سکیں
یہ المناک واقعہ روس کے ہوابازی کے شعبے میں ایک اور افسوسناک اضافہ ہے، جس نے عوام اور حکام دونوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
❗️The moment of yesterday’s Ka-226 helicopter crash in 🇷🇺Dagestan with employees of the military plant “Kizlyar Electromechanical Plant”
The accident killed the deputy general director, chief engineer and chief designer pic.twitter.com/JVVKEWc43E
— 🪖MilitaryNewsUA🇺🇦 (@front_ukrainian) November 8, 2025




