عرفان جونیئر

پاکستانی فاسٹ بولر عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت:پانچ میچز کی پابندی عائد

پاکستانی فاسٹ بولر عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کے الزام کے بعد جرم ثابت ہوگیا ہے، جس پر انہیں پانچ میچز کی معطلی کی سزا دی گئی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ وکٹوریا پریمیئر شپ کے ایک میچ میں پیش آیا جہاں امپائرز نے عرفان جونیئر کو بال کی حالت جان بوجھ کر خراب کرنے کے الزام میں انہیں سزا سنائی ۔

بعد ازاں یہ معاملہ کرکٹ وکٹوریا کے ٹریبونل کو ارسال کیا گیا ، جس نے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد پاکستانی فاسٹ بولر کو قصوروار قرار دے دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ کااعلان،ایک پاکستانی شامل

عرفان جونیئر آسٹریلیا میں ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ وہ ماضی میں پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر بھی رہ چکے ہیں اور پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں مختلف فرنچائزز کی طرف سے بھی کھیل چکے ہیں ۔

چند برس قبل وہ آسٹریلیا منتقل ہوئے تھے ، جہاں انہوں نے مقامی کلب کرکٹ شروع کی اور بعد میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کھیلنے کے لیے اہل قرار پائے ۔

بال ٹیمپرنگ کے اس واقعے نے ایک بار پھر کرکٹ قوانین پر عملدرآمد اور کھیل کی دیانتداری پر بحث چھیڑ دی ہے ۔

آسٹریلوی کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ کھیل کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے اس نوعیت کے جرائم پر سخت کارروائی ضروری ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دوسرا ون ڈے میچ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

دوسری طرف کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ عرفان جونیئر جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ نوجوانوں کے لیے مثبت مثال قائم کریں ۔

پانچ میچز کی پابندی کے بعد عرفان جونیئر اب اپنی ٹیم کے آئندہ چند میچز نہیں کھیل سکیں گے، تاہم وہ پُر اُمید ہے کہ وہ سزا کاٹنے کے کے بعد ایک بار پھر میدان میں اپنے جوہر دکھائیں گے ۔

Scroll to Top