حکومتِ پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی تیاری اور ڈلیوری کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نیا کنٹریکٹ جاری کر دیا ہے ۔
ٹریفک حکام کے مطابق پنجاب بھر میں روزانہ ساڑھے تین لاکھ سے زائد لائسنس کارڈز جاری کیے جاتے ہیں۔ موجودہ کارڈز کا معاہدہ یکم نومبر کو ختم ہو جائے گا، جس کے بعد نیا کنٹریکٹ ایک نجی کمپنی کو دے دیا گیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور ری نیو کروانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
ذرائع کے مطابق ٹینڈر میں دو کمپنیوں نے حصہ لیا تھا، تاہم کم ریٹ کی پیشکش پر نجی کمپنی کو تین سالہ کنٹریکٹ دیا گیا ۔
ٹریفک حکام نے مزید بتایا کہ نئی کمپنی کے پاس روزانہ 30 ہزار سے زائد لائسنس کارڈز تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جس سے کارڈز کی ترسیل میں تیزی اور معیار میں بہتری آئے گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے شہریوں کوجدید سیکورٹی فیچرز والا ڈرائیونگ لائسنس کب ملے گا؟
یہ اقدام شہریوں کے لیے سہولت اور شفافیت کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے ۔




