پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز کی جانب سے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کا نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے یہ نتائج 22 اکتوبر کو صبح 10 بجے جاری کیے گئے، جس کے بعد تمام طلبہ اپنے حاصل کردہ نمبرز اب گھر بیٹھے باآسانی آن لائن معلوم کر سکتے ہیں۔
پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے طے شدہ شیڈول کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان کے تعلیمی بورڈز اس عمل میں شامل ہیں، جن کے تحت ریگولر اور پرائیویٹ دونوں طرح کے طلبہ کے امتحانی ریکارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ طلبہ اپنے متعلقہ تعلیمی بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر رول نمبر درج کر کے اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں، جس کے لیے امتحانی رول نمبر سلپ کا پاس ہونا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرپوربورڈ:نہم کے نتائج، 246 تعلیمی اداروں کا رزلٹ صفر، کارکردگی مایوس کن
طلبہ درج ذیل آسان مراحل پر عمل کر کے اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں:
اپنے متعلقہ تعلیمی بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ کھولیں.
- ویب سائٹ کے نتائج کے حصے میں جا کر انٹرمیڈیٹ پارٹ ون یا گیارہویں جماعت کا انتخاب کریں.
- سالانہ امتحانات 2026 کے نتیجے والے لنک پر کلک کریں.
- اپنے رول نمبر سلپ پر درج کردہ درست رول نمبر لکھیں.
- سرچ یا سبمٹ کے بٹن پر کلک کریں، جس کے فورا بعد آپ کا نتیجہ اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا.
موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے نتیجہ چیک کرنے کا طریقہ:
جن طلبہ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت یا رسائی موجود نہیں ہے، وہ اپنے موبائل فون کے ذریعے متعلقہ بورڈ کے مقررہ کردہ نمبر پر ایس ایم ایس بھیج کر بھی اپنا نتیجہ معلوم کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے میسج میں صرف اپنا امتحانی رول نمبر لکھ کر متعلقہ بورڈ کے مخصوص کوڈ پر بھیجنا ہوگا۔ اس سہولت پر موبائل نیٹ ورک کے معمول کے چارجز لاگو ہو سکتے ہیں:
لاہور بورڈ: 800291،راولپنڈی بورڈ: 800296،فیصل آباد بورڈ: 800240،گوجرانوالہ بورڈ: 800299،ملتان بورڈ: 800293،ساہیوال بورڈ: 800292،بہاولپور بورڈ: 800298،سرگودھا بورڈ: 800290،ڈیرہ غازی خان بورڈ: 800295
رزلٹ گزٹ اور دیگر اہم ہدایات:
طلبہ متعلقہ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ آفیشل رزلٹ گزٹ کے ذریعے بھی اپنا نتیجہ جان سکتے ہیں۔ یہ گزٹ عموماً پی ڈی ایف (PDF) فائل کی شکل میں دستیاب ہوتا ہے جس میں تمام امیدواروں کے نتائج درج ہوتے ہیں۔ ویب سائٹ پر زیادہ رش ہونے کی صورت میں اگر سائیڈ نہ کھلے تو کچھ دیر بعد دوبارہ کوشش کی جا سکتی ہے یا ایس ایم ایس سروس استعمال کی جا سکتی ہے۔
طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ نتیجہ دیکھنے کے لیے صرف متعلقہ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹس کو ہی ترجیح دیں:
لاہور بورڈ: https://www.biselahore.com/
راولپنڈی بورڈ: https://www.biserawalpindi.edu.pk/
فیصل آباد بورڈ: https://www.bisefsd.edu.pk/
گوجرانوالہ بورڈ: https://www.bisegrw.edu.pk/
ملتان بورڈ: https://web.bisemultan.edu.pk/
ساہیوال بورڈ: https://www.bisesahiwal.edu.pk/
بہاولپور بورڈ: https://www.bisebwp.edu.pk/
سرگودھا بورڈ: https://www.bisesargodha.edu.pk/
ڈیرہ غازی خان بورڈ: https://www.bisedgkhan.edu.pk/




