ریکارڈ

شعیب اختر کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ آج 22 برس بعد بھی برقرار ہے

بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں مچل اسٹارک نے ایک ایسی گیند پھینکی جس کی رفتار اسپیڈو میٹر پر 176 کلو میٹر فی گھٹنہ کی رفتار سے تھی ۔

اسٹارک نے اس میچ میں پانچ اوورز میں صرف 20 رنز دے کر ایک اہم وکٹ حاصل کی اور بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو صفر پر پویلین روانہ کیا ۔

میچ کی پہلی گیند جو اسٹارک نے روہت شرما کے خلاف پھینکی، اسپیڈو میٹر پر 176.5 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھائی گئی، جس نے کرکٹ شائقین کو حیران کر دیا ۔

تاہم اسپیڈو میٹر نے تکنیکی غلطی سے ان کی گیند کو 176 اعشاریہ 5 کلومیٹر دکھا دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سہ ملکی سیریز سے افغانستان کے دستبردارہونے پر زمبابوےنے دعوت قبول کرلی

یاد رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز ترین گیند کا ریکارڈ پاکستان کے شعیب اختر کے پاس ہے ۔

راولپنڈی ایکسپریس نے 2003 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 161 اعشاریہ 6 کلو میٹر فی گھنٹہ یعنی 100 اعشاریہ 23 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی تھی ۔

پاکستانی فاسٹ بولر کی تیز ترین گیند کا یہ ریکارڈ آج 22 برس گزرنے کے بعد بھی برقرار ہے ۔

Scroll to Top