لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کیلئے تعلیمی اداروں کا نیا ٹائم ٹیبل تیار کر لیا ۔محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کیلئے تجویز کردہ پلان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ارسال کردیا گیا ہے
نئے شیڈول کے تحت اسکول صبح 8:30 بجے شروع ہوں گے اور دوپہر 2:30 بجے چھٹی ہوا کرے گی، یہ نئے اوقات کار موسم سرما کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں تاکہ طلبہ کے لیے بہترین تعلیمی اوقات کو یقینی بنایا جا سکے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق ہفتہ کی چھٹیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، پنجاب کے اسکولوں میں ہفتے کی تعطیل کو برقرار رکھا گیا ہے ۔
منظوری کے بعد نئے اسکول اوقات کار 20 اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گے۔نئے اوقات کار مارچ 2026 تک نافذ رہیں گے،
بوائز اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8:45 بجے سے شروع اور دوپہر 2:45 بجے تک چھٹی ہوا کرے گی، جمعہ کے روز کلاسز دوپہر 12:30 بجے ختم ہوں گی۔
گرلز اسکول صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک چلیں گے، جبکہ جمعہ کے روز دوپہر 12:15 بجے چھٹی ہوگی
ڈبل شفٹ بوائز اسکولوں کیلئے، پہلی شفٹ پیر سے جمعرات تک صبح 8:45 بجے سے دوپہر 12:45 بجے تک ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز یہ دوپہر 12:30 بجے ختم ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لبنان،معمر قذافی کا بیٹا کن شرائط پر رہا ہوا؟ بڑی خبر




