ایشین فٹبال کپ کوالیفائرز، پاکستان اور افغانستان کامیچ 1-1 گول سے برابرہو گیا

الاردیہ :ایشین فٹبال کپ کوالیفائرز میں پاکستان اور افغانستان کا میچ برابر ہوگیا۔

کویت کے شہر الاردیہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کا دوسرا میچ 1-1 گول سے برابر ہوا۔

گروپ ای کا یہ مقابلہ ایک دلچسپ انداز میں شروع ہوا، جب افغانستان نے میچ کے آغاز کے صرف پانچویں منٹ میں گول کی بدولت برتری حاصل کر لی۔

تاہم افغانستان کی برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور پاکستان کے مڈفیلڈر اعتراز حسین نے 29ویں منٹ میں شاندار گول کرتے ہوئے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ٹیسٹ: پاکستان کودوسری اننگز کے آغاز پر ہی دو وکٹوں کا نقصان

اس کے بعد دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کے لیے کئی کوششیں کیں، مگر کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی اور میچ کا اختتام 1-1 کے اسکور پر ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین فٹباک کپ کوالیفائر کا پہلا میچ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں کھیلا گیا تھا جو بغیر کسی گول کے ڈرا ہوا تھا۔

Scroll to Top