غیر ہنرمندوں کی نئی اُجرت40ہزار،ہنرمندکی تنخواہ 45ہزار945 مقرر

لاہور (کشمیر ڈیجیٹل)پنجاب میں مزدوروں کی اجرت(salary) کے نئے ریٹس مقررکردئیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ہنر مند مزدور کی یومیہ اجرت 1538 روپے مقرر کی گئی ،غیر ہنر مند مزدور کی ماہانہ تنخواہ 40 ہزار روپے ہوگی۔

اسی طرح نیم ہنر مند مزدور کی یومیہ اجرت 1558 روپے مقررکردی گئی ہے جبکہ نیم ہنر مند مزدور کی ماہانہ تنخواہ 43 ہزار 108 روپے ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہنر مند مزدور کی یومیہ اجرت 1975 روپے مقررکردی گئی ،ہنر مند مزدور کی ماہانہ تنخواہ 45 ہزار 945 روپے ہوگی۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں مزدوروں کی تنخواہ 37 ہزار روپے مقرر کی تھی ۔جبکہ صوبائی حکومتوں نے بھی مزدوروں کی تنخواہ میں 35 اور چالیس ہزار مقرر کی تھی

مزید یہ بھی پڑھیں:یونین کونسل پاچھیوٹ کے ترقیاتی منصوبے ٹھپ،شہریوں کا احتجاج کا اعلان

Scroll to Top