بھارت:دوران میچ بولر اپنی ٹیم کو میچ جتوانے کے بعد موقع پر جان کی بازی ہار گئے

اترپردیش(کشمیر ڈیجیٹل)بھارت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک مقامی کرکٹر اپنی ٹیم کو میچ جتوانے کے بعد مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں کرکٹ ٹورنامنٹ میں سینئر بولر میچ جتوانے کے فوراً بعد میدان میں ہی گر کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا، جہاں اتر پردیش ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام مرادآباد اور سنبھل کی ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا۔

مرادآبادکیخلاف سنبھل کی ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے آخری 4 گیندوں پر 14 رنز درکار تھے۔ اس موقع پر مرادآباد کے سینئر لیفٹ آرم فاسٹ بولر احمر خان نے شاندار آخری اوور کیا اور اپنی ٹیم کو 11 رنز سے جیت دلا دی۔

تاہم اوور کی آخری گیند کرانے کے فوراً بعد احمر خان اچانک پچ پر گر گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق احمر خان کی سانس پھولنے لگی، وہ پچ پر بیٹھ گئے اور اچانک بے ہوش ہو کر گر گئےپھر سنبھل نہ سکے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ:اسٹار بیٹر بابر اعظم نے 3 ہزار رنز مکمل کرلئے

Scroll to Top