آزاد کشمیر میں ڈینگی کے وار تیز، مریضوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کر گئی

مظفرآباد: (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔

ڈینگی کنٹرول روم کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2803 تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مظفرآباد میں 2108، باغ میں 115، میرپور میں 458 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جہلم ویلی میں 16، نیلم میں 33، سدھنوتی میں 3، حویلی میں 6 اور پونچھ میں 40 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ کوٹلی میں 13 اور بھمبر میں 11 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ سے متعلق آئی ایم ایف کامؤقف سامنے آ گیا

ڈینگی کنٹرول روم کے مطابق اس وقت 14 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ 386 مریض صحتیاب ہونے کے بعد گھروں کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔

Scroll to Top