پہلا ٹیسٹ، پاکستان نے ٹاس جیت کرجنوبی افریقا کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

لاہور (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ پروٹیز کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ہم نے ایسی کنڈیشنز میں کھیل کا تجربہ حاصل کیا ہے اور کوشش ہوگی کہ پاکستان کو جلد آؤٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ

پاکستان کی پلیئنگ الیون: شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، امام الحق، عبد اللہ شفیق، سعود شکیل، سلمان علی آغا، نعمان علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی۔

Scroll to Top