پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے فائنل الیون کا اعلان

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔ قومی ٹیم کل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میں 7 بیٹرز، 2 اسپنرز اور 2 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ ٹیم انتظامیہ نے پچ اور کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے متوازن کمبی نیشن تیار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپنر ساجد خان کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جنہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو کا موقع دیا جائے گا۔ آصف آفریدی کی ٹیم میں شمولیت کو مستقبل کے اسپن آپشنز کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی قرار دیا جارہا ہے۔

فائنل الیون میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، آصف آفریدی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے اور ہوم سیریز میں کامیابی کیلئے پُرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھر کی طرح بھمبر اور نیلم میں بھی قومی انسدادِ پولیو مہم جاری

Scroll to Top