افریقی بادشاہ

افریقی بادشاہ کی 15 بیویوں ، 30 بچوں اور 100 خادموں کیساتھ ابوظہبی آمد : سوشل میڈیا پرہلچل

ایسواتینی (سابقہ سوازی لینڈ) کے بادشاہ مسواتی سوم کی ایک پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل ہو گئی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو پہلی بار جولائی میں منظر عام پر آئی تھی ۔ اس میں بادشاہ مسواتی سوم کو اپنی 15 بیویوں اور 100 خادموں کے ہمراہ ابوظبی پہنچتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ویڈیو میں بادشاہ روایتی لباس پہنے پرائیویٹ جیٹ سے اترتے ہیں ، اور ان کے پیچھے خوب صورت لباس میں ملبوس خواتین کا ایک گروپ موجود ہے ۔

ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ ’’سوازی لینڈ کے بادشاہ کی 15 بیویوں اور 100 خادموں کے ساتھ ابوظہبی آمد ہوئی جبکہ بادشاہ کے والد، بادشاہ سوبوزا دوم کی 125 بیویاں تھیں‘‘ ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فلپائن میں 7.4 کی شدت کا ہولناک زلزلہ : سونامی کی وارننگ جاری

رپورٹس کے مطابق بادشاہ کے 30 بچے بھی اس سفر میں ان کے ہمراہ تھے ۔ بادشاہ کی آمد کے موقع پر سکیورٹی سخت کر دی گئی اورجس کی وجہ سے ائیرپورٹ کے کئی ٹرمینلز بند کرنے پڑے ۔

سوشل میڈیا پر تنقید:
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بادشاہ کے شاہانہ طرز زندگی پر شدید تنقید کر رہے ہیں ۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے ملک کے بادشاہ کی پرتعیش زندگی اور اس کی عوام کی بنیادی ضروریات سے محرومی کے درمیان تضاد بہت بڑا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پکتیکا بھی دھماکوں سے گونج اٹھا، کابل میں نور ولی محسود کے ہلاک ہونے کی اطلاعات

ایک صارف نے لکھا کہ ’’کیا یہ واقعی اتنے امیر ملک کا بادشاہ ہے جو پرائیویٹ جیٹ پر سفر کر سکتا ہے؟‘‘ جب کہ ایک اور نے کہا کہ ’’یہ شخص پرائیویٹ جیٹ میں گھومتا ہے جب کہ اس کے ملک کے لوگ بھوک اور مشکلات کا شکار ہیں ‘‘ ۔

Scroll to Top