فٹبال کے عالمی اسٹار کریسٹیانو رونالڈو کھیل کے میدان میں کامیابیوں کے ساتھ ساتھ صحت اور فلاحِ عامہ کے منصوبوں میں بھی سرگرم ہیں۔ وہ ’انسپائر‘ (Inspire) نامی کمپنی کے شریک بانی ہیں، جو خوبصورتی، خوداعتمادی اور بالوں کی دیکھ بھال کے شعبے میں خدمات فراہم کر رہی ہے۔
مشرقِ وسطیٰ میں توسیع ، ریاض میں نئے کلینکس کا قیام:
العربیہ نیوز کے مطابق رونالڈو نے سعودی نشریاتی ادارے ایم بی سی کے پروگرام ’لاؤڈ ایف ایم‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انسپائر اب مشرقِ وسطیٰ میں اپنی سرگرمیوں کو توسیع دے رہی ہے، جس کے تحت ریاض میں نئے کلینکس قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ’’سعودی عرب اب میرا گھر ہے‘‘۔
🤩🇸🇦 pic.twitter.com/5SOwwqSFR4
— Cristiano Ronaldo (@Cr7Fran4ever) October 7, 2025
مصروف کیریئر کے باوجود فلاحی جذبہ:
رونالڈو نے وضاحت کی کہ وہ اپنے مصروف فٹبال کیریئر کے باوجود اس منصوبے کے لیے وقت نکالتے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک صحت زندگی کی بنیادی کنجی ہے۔ ان کے بقول، ’’بہتر صحت کا مطلب بہتر زندگی ہے، ہم یہاں لوگوں کی مدد کے لیے ہیں۔‘‘
چالیس سال کی عمر میں بھی فٹنس کی مثال:
النصر کلب سے وابستہ پرتگالی اسٹار 40 سال کی عمر میں بھی شاندار فٹنس کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور کھیلوں کی دنیا میں صحت و تندرستی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔
خوبصورتی اور خوداعتمادی کا تعلق:
Driven by a desire to help others, Cristiano Ronaldo opened hair transplant clinics to empower people and restore their self-confidence.
— Al Nassr Zone (@TheNassrZone) October 7, 2025
رونالڈو نے کہا کہ ظاہری خوبصورتی اور خوداعتمادی لازم و ملزوم ہیں۔ ان کے بقول، ’’جب انسان ظاہری طور پر بہتر محسوس کرتا ہے تو اندر سے زیادہ پراعتماد ہو جاتا ہے۔‘‘
انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ، ’’اگر آپ مجھے بالوں کے بغیر دیکھیں تو میں وہی شخص نہیں رہوں گا۔ بال ہونا مجھے بہتر اور زیادہ پُراعتماد محسوس کراتا ہے۔‘‘
صحت مند طرزِ زندگی کا پیغام:
رونالڈو نے زور دیا کہ ’انسپائر‘ کے پلیٹ فارم کے ذریعے ان کا مقصد لوگوں کو صحت مند، مثبت اور پُراعتماد طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کی 80ویں سالگرہ پر وائٹ ہاؤس میں UFC فائٹ کا شو ڈاؤن




