اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق کے استعفے یا ہٹائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ان طلاعات کو مسترد کر دیا کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اعلیٰ سطحی حکومتی کمیٹی نے بدھ کے روز وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کو آزادکشمیر میں احتجاجی تحریک کے اصل مضمرات اور اس احتجاج کے بعد کی مخدوش صورتحال پر آگاہ کیا
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر : ڈینگی وائرس بے قابو،مزید 174نئے کیسز سامنے آگئے،حکومت عملی اقدامات اٹھائے،راجہ سجاد خان