جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کے حتمی اسکواڈز کیلئےمشاورت جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں ٹیم کی پرفارمنس کے بعد تھنک ٹینک نے مشاورت شروع کر د ی، پاکستان ٹی 20اسکواڈ میں دو سے تین تبدیلیاں متوقع ہیں ۔
ایشیا کپ میں سلمان علی آغا کپتانی اور بیٹنگ میں توقعات پر پورا نہ اتر سکے، ان کی کارکردگی بھی پر غور کیا جا رہا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ویمنز ورلڈ کپ،جنوبی افریقی اوپننگ بیٹر نے بڑاعالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیویز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی اور نئے کھلاڑیوں کی شمولیت پر بھی بات چیت جاری ہے ۔
ون ڈے اسکواڈ میں بھی چند تبدیلیاں متوقع تبدیلیوں کا امکان ہے ، اسکواڈز میں تبدیلیوں کے حوالے سے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر2025 کو کھیلا جائے گا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ مختصر کردیا، دو کھلاڑی ریلیز




