بھارتی ٹیچر

بھارتی ٹیچر نے دولت کے لحاظ سے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

بھارت کے یوٹیوب ٹیچر نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

ایڈ ٹیک کمپنی فزکس والا کے بانی الاخ پانڈے اس وقت خبروں کی سرخیوں میں ہیں ، کیونکہ وہ ہورن انڈیا رِچ لسٹ 2025 میں شامل ہو گئے ہیں ۔

ان کی دولت میں 223 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ بڑھ کر 14,510 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ، جس کے باعث انہوں نے بالی ووڈ کے اسٹار شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ شاہ رخ خان کی دولت اس سال 12,490 کروڑ روپے ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی لائن پر حامی بھر لی : ڈونلڈ ٹرمپ

الاخ پانڈے نے 2016 میں یوٹیوب پر تعلیم دینا شروع کیا تھا اور آج وہ ایک اربوں روپے مالیت کی کمپنی کے بانی ہیں۔ ان کا سفر اس بات کی بہترین مثال ہے کہ علم، جدت اور محنت کس طرح کسی کی زندگی بدل سکتی ہے ۔

دریں اثنا، بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان پہلی بار ارب پتی افراد کے کلب میں شامل ہوئے ہیں۔ ان کی دولت میں 71 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

پچھلے سال شاہ رخ خان ارب پتی نہیں تھے اور 2024 تک ان کی دولت 87 کروڑ ڈالر تھی، لیکن ایک سال میں ان کی دولت میں 50 کروڑ ڈالر سے زائد اضافہ ہوا، اور اب وہ 1 ارب 40 کروڑ ڈالر کے مالک ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمان میں نوجوان مرد و خواتین کیلئے ملازمت کا سنہری موقع

Scroll to Top