مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی وزراء عوامی ایکشن کمیٹی سےمذاکرات کیلئے مظفرآباد پہنچ گئے،مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس شروع، آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ مذاکرات وزیراعظم شہباز شریف کی ہداہت پر کئے جا رہے ہیں۔۔۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر سخت نوٹس لیتے ہوئے نئی مذاکراتی ٹیم تشکیل دی ہے جس میں سینیٹر رانا ثنا اللہ، وفاقی وزراء سردار یوسف، احسن اقبال، سابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں جبکہ وفاقی وزراء امیر مقام اور طارق فضل چوہدری پہلے سے کمیٹی کا حصہ ہیں۔
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پراپر مذاکرات سے قبل مظفرآباد میں موجود تین رکنی کمیٹی ممبران شوکت نواز میر، انجم اعلان اور راجہ امجد علی خان وزیراعظم پاکستان کی طرف سے نامزد مذاکراتی کمیٹی کے سامنے شرائط رکھنے کیلئے بیٹھے ہیں۔
38 نکات پر مذاکرات سے قبل نہتے شہریوں کے قتل کا مقدمہ حکمرانوں اور ملوث اہلکاروں کے خلاف اندراج کرنے ، ایکشن کمیٹی کی تحریک کے دوران درج ایف آئی آرز کے خاتمے، سینکڑوں افراد بشمول ایکشن کمیٹی ممبران، صحافیوں، اوورسیز ممبران کے نام ایک سی ایل سے نکالے جانے، انٹرنیٹ و موبائل سروسز بحال کرنے ، 8 دسمبر کے معاہدے پر عمل درآمد کرنے، مہاجرین نشستوں کے خاتمے ، اشرافیہ کی مراعات کے خاتمے کے نوٹی فکیشن سامنے لانا شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میں وزیراعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں جنھوں نے انتہائی معزز ہستیوں کا ایک وفد کشمیر بھیجا، وزیراعظم انوار الحق




