آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار 5 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ ہائی وولٹیج میچ سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا جس پر شائقین کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔
ایشیا کپ کا 17 واں ایڈیشن حال ہی میں اختتام پذیر ہوا جس کے فائنل میں بھارت نے 28 ستمبر کو پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت تین مرتبہ آمنے سامنے آئے، تاہم اب ایک بار پھر دونوں ٹیموں کی ٹکر ہونے جا رہی ہے۔
ویمنز ورلڈ کپ بھارت میں شروع ہو چکا ہے، جہاں میزبان ٹیم نے افتتاحی میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔ دوسری جانب پاکستان ویمنز ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔
میچ سے قبل یہ سوال ہر جگہ زیر بحث ہے کہ کیا اس بار دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ہاتھ ملائیں گے یا نہیں؟ ایشیا کپ 2025 کے دوران تینوں میچوں میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا اور فاصلہ برقرار رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اوریوٹیوب کے درمیان مقدمہ ختم کرنے کے لیے معاہدہ طے پا گیا




