دنیا کا سب سےاونچاپل چین میں عوام کے لیے کھول دیا گیا

(کشمیر ڈیجیٹل)چین نے دنیا کا سب سے بلند پل عوام کے لیے کھول دیا ہے۔

گُویژو صوبے میں واقع ہواجیانگ گرینڈ کینین پل 625 میٹر (2,050 فٹ) کی بلندی پر وادی کے اوپر تعمیر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ پل وادی کے دونوں کناروں کے درمیان سفر کا وقت دو گھنٹے سے کم کرکے صرف دو منٹ کر دیتا ہے۔

رواں سال اگست میں پل کی مضبوطی اور ساختی حفاظت جانچنے کے لیے ایک ٹیم نے اس پر 96 ٹرک مخصوص مقامات پر کھڑے کر کے ٹیسٹ کیا تھا۔

یہ پل نہ صرف دنیا کا سب سے بلند پل قرار پایا ہے بلکہ پہاڑی علاقے میں سب سے بڑے اسپین والا پل بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تمہاری شکستیں تاریخ میں لکھی ہیں، محسن نقوی کا مودی کو کرارا جواب

Scroll to Top