مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل): 26 ستمبر 2025 کو آزاد جموں و کشمیر گولڈ مارکیٹ نے سونے کے تازہ ترین نرخ جاری کردیے ہیں۔
صرافہ بازار کے تازہ ریٹس کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں سونے کی قیمت میں کمی کے ساتھ 24 قیراط سونے کا ایک تولہ 4 لاکھ 3 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام 3 لاکھ 45 ہزار 599 روپے کا ہوگیا ہے۔
22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 396 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ 21 قیراط سونا 3 لاکھ 38 ہزار 654 روپے فی تولہ دستیاب ہے۔
پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی قیمتوں میں کمی کے ساتھ نرخ کچھ یوں ہیں۔ کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور پشاور میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 3 ہزار 100 روپے اور 22 قیراط کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 396 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار7 سو40ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جہلم ویلی: ڈپٹی کمشنر بینش جرال کی زیر صدارت امن و امان کے حوالےسے اہم اجلاس