وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن سے واپسی پر نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم اپنے خطاب میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز بنیں گے، جبکہ دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے موضوعات بھی ان کی تقریر کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ:اشعب عرفان نے بھارتی حریف کو ہرا کرسیمی فائنل میں جگہ بنا لی

وزیراعظم شہباز شریف مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن، غزہ میں فوری جنگ بندی اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف بھی عالمی برادری کے سامنے پیش کریں گے۔

Scroll to Top