شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس کا نیا شرح منافع جاری

اسلام آباد:سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے ستمبر 2025 کے لیے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس کی شرح منافع کا اعلان کردیا۔

اعلان کے مطابق تین ماہ کی میچورٹی پر شرح منافع 10.28 فیصد، چھ ماہ پر 10.30 فیصد جبکہ ایک سالہ میچورٹی آپشن پر 10.42 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 100,000 روپے جمع کرنے والے سرمایہ کار کو تین ماہ کے بعد 2,570 روپے، چھ ماہ کے بعد 5,150 روپے جبکہ ایک سال میں 10,420 روپے منافع حاصل ہوگا۔

یہ شرحیں پاکستان اور بیرون ملک مقیم شہریوں دونوں پر لاگو ہوں گی۔ سرمایہ کار کم از کم 10,000 روپے کی سرمایہ کاری سے آغاز کرسکتے ہیں جبکہ رقم کی کوئی بالائی حد مقرر نہیں ہے۔ یہ اسکیم 2012 میں متعارف کرائی گئی تھی جس کا مقصد 3، 6 اور 12 ماہ کی مدت کے ساتھ قلیل مدتی مالی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ حکام کے مطابق ستمبر 2025 کے لیے یہ شرحیں مہینے کے آغاز میں ہی نظر ثانی کے بعد لاگو کی گئی ہیں تاکہ وسیع تر معاشی رجحانات کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی جاسکے۔

منافع پر فائلرز کو 15 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس جبکہ نان فائلرز کو 30 فیصد کٹوتی برداشت کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا کامیاب ریسکیو آپریشن، نجی سکول کے بچے محفوظ گھروں تک پہنچا دیے گئے

نیشنل سیونگز کی جانب سے مجموعی طور پر پانچ اہم اسکیمیں متعارف کرائی گئی ہیں جن میں بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس، خصوصی سیونگ سرٹیفکیٹس اور شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس شامل ہیں۔

Scroll to Top