باغ(کشمیر ڈیجیٹل نیوز ضلع باغ میں پاکستان زندہ باد کنونشن میں عوام کا سمندر امڈ آیا حلقہ شرقی، وسطی اور غربی سے ہزاروں کی تعداد میں عوام قافلوں کیصورت میں کنونشن کا حصہ بنے جبکہ آزادکشمیر کے دیگر اضلاع سے بھی بڑی تعداد میں عوام پاکستانی پرچم اٹھاے باغ پنڈال پہنچے..
قافلوں کی باغ شہر میں انٹری پر تاجران اور شہریان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا،شرکاء کنونشن پاکستان زندہ باد ، ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے ، افواج پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوے پنڈال میں داخل ہوے ۔پاکستان زندہ باد کنونشن میں آزادکشمیر میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے سیاسی قائدین و کارکنان کے علاوہ تاجران شہریان علماء سول سوسائٹی طلباء وکلاء صحافیوں سمیت تمام مکاتب نے بھر پور شرکت کی۔ پاکستان زندہ باد کنونشن سے
صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان،
سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان،صدر تقریب وزیر زراعت و لائیو سٹاک سردار میر اکبر خان،
صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر،وزیر جیل خانہ جات محترمہ امتیاز نسیم، سابق وزیر راجہ محمد یسین خان،سابق صدر مسلم کانفرنس مرزا شفیق جرال،چیئرمین علماء مشائخ کونسل مولانا امتیاز صدیقی، حامد منظور،سردار عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ، میجر ریٹائرڈ نصراللہ خان،لطیف لون،
سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
پاکستان زندہ باد کنونشن سے خطاب کرتے ہوے صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسائل کے نام پر انتشار پھیلا کر ریاستی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاے گا مسائل کے نام پر انتشار قابل قبول نہیں دشمن کی کوئی سازش کشمیریوں کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی آرمی چیف کی ڈپلومیسی کے زریعے پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے
مہاجر و انصار کے درمیان رشتے کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کسی صورت نہیں ہونے دیں گے مہاجرین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی فوج ہماری محافظ ہے اسکے خلاف جانے کا مطلب ہندوستانی فوج کی حمایت کرنا ہے عوام کو سہولیات دینا سیاسی قیادت کا کام ہے جو سیاسی قیادت ہی دے سکتی ہے انتشاری ٹولہ مسائل کا حل نہیں نکال سکتا
خود مختار کشمیر کا نعرہ قابل عمل نہیں لیکن اسکے باوجود نظریات کا احترام کرتے ہیں لیکن بد تہذیبی کیساتھ کوئی اپنا روب جماے گا تو نہیں مانیں گے
یسین ملک نے اپنی بیٹی اور بیوی کے لیے محفوظ ترین مقام پاکستان چنا جو اس بات کی غمازی ہے کہ پاکستان ہی ہے جو کشمیریوں کا محافظ ہے اگر کسی کو پاکستان سے تکلیف ہے تو پاکستان کا شناختی کارڈ چھوڑے اور کسی اور ملک کا شناختی بنواے ، انتظامیہ پیرا دے کوئی راستہ کوئی گاڑی زبردستی بند نہ کروائی جاے ، ہم پورے آزادکشمیر میں پاکستان زندہ باد کنونشن منعقد کریں گے، ہندوستان کے حکمران کہہ رہے ہیں کہ آزادکشمیر میں جو ہو رہا ہے وہ ہماری مرضی سے ہو رہا ہے ہر روز اتنے جھنڈے اتنا اخراجات ہو رہے ہیں اسکی فنڈنگ کہاں سے ہو رہی ہے اس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے آزادکشمیر میں افراتفری پھیلا کر نظام کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے
ہندوستانی حکمران کی طرف سے جاری بیان کہ کشمیری ہندوستان کیساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں کی مذمت کرتے ہیں ور اسکی تردید کرتے ہیں مسلم کانفرنس نے ہمیشہ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ بلند رکھا اور اسی نعرے کیساتھ اپنی منزل پر پہنچیں گے، دھیرکوٹ سے پہلا اعلان ہو چکا ہے کہ 29 کو بازار کھولا رکھیں گے یہ سلسلہ اب پوری ریاست تک پھیلے گا
آج کے کامیاب کنونشن کا کریڈٹ وزیر حکومت سردار میر اکبر خان کو جاتا ہے جنہوں نے ہر گاوں جا کر عوام کو مدعو کیا اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کا سمندر یہاں موجود ہے راولاکوٹ میں عوام ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے جو اس بات کی غمازی ہے کہ پونچھ کی غیور عوام پاکستان اور افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے،
سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جان تو دے سکتے ہیں مگر آئین پر آنچ نہیں آنے دیں گے پاکستان اور افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے کسی کو کراس کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پاکستان ہماری منزل ہے افواج ماتھے کا جھومر انکے خلاف ہرزا سرائی کی کسی کو اجازت نہیں جو لوگ ریاست سے مراعات بھی لیتے ہیں کھاتے بھی ریاست کا ہیں وہ بھی آئین کے خلاف باتیں کرتے ہیں وہ بھی پاکستان کے خلاف نعرے لگاتے ہیں ایک ایک شخص کو جانتے ہیں کسی کو معاف نہیں کریں گے یہ خطہ قربانیوں کے بعد ملا ہے کسی جھتے کو اس پر چڑھائی نہیں کرنے دیں گے
تاجروں کو کہتا ہوں انتشاری ٹولے سے بچو یہ ریاست کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ریاست کی عوام کو متحد رکھنا اور فتنے سے پاک رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے جسکے لیے آج ہم سب ایک ساتھ بیٹھے ہیں اور ملکر ریاست کو اس انتشار سے بچائیں گے تاجروں سے کہتا ہوں کہ انتشاری ٹولے سے الگ ہو جائیں انکا ایجنڈا کچھ اور ہے انتظامیہ امن و امان بحال رکھے ہم انکی پشت پر کھڑے ہیں باغ کی دھرتی نے وہ سپوت پیدا کیے جو تحریک آزادی کے بانی ثابت ہوئے
آج باغ نے پھر پاکستان سے محبت کا اظہار کر کے یہ ثابت کر دیا کہ باغ ہمیشہ پاکستانیت کیساتھ کھڑا ہے ۔ مہاجرین کے خلاف باتیں کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر کوئی بات نہ کی جاے ہم ایسی کسی بات کو نہیں مانیں گے جو پریشر میں مانی جاے ۔
پاکستان زندہ باد کنونشن سے خطاب کرتے ہوے صدر تقریب وزیر زراعت و لائیو سٹاک سردار میر اکبر خان نے کہا کہ
پاکستان سے ہمارا رشتہ کلمے کی بنیاد پر ہے جسے جان دیکر بھی قائم رکھیں گے ،آٹے اور بجلی کے نام پرمسائل بنا کر بیرونی ایجنڈے کو فروغ دینے والے ریاست کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے یہ خطہ لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے چپے چپے کو خون سے رنگا گیا تب یہ آزادی ملی اگر یہ قربانیاں نہ ہوتیں تو آج ہم بھی غلامی کی زندگی گزار رہے ہوتے، ایک گروہ جو بیہودگی کے سوا کچھ نہیں کر سکتا اس سے اپنی نسلوں کو بچانا ہو گا افواج پاکستان نے دنیا کو باور کروا دیا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے فوج کے خلاف نعرے لگانے والے ہندوستان کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ریاست کے اندر بد معاشی کرنے والوں کے لیے دھرتی تنگ ہو جاے گی یہاں بدمعاشی کی کوئی گنجائش نہیں کچھ لوگ ایکشن کمیٹی کے پیچھے چھپ کر سیاست کرنا چاہتے ہیں جنہیں بے نقاب کریں گے پاکستان کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں وزیر اعظم آزادکشمیر نے پونچھ کے لیے ایک ارب کا بجٹ دیا ہے جس پر انکے شکر گزار ہیں۔پاکستان ہماری منزل ہے جس پر پہنچ کر ہی دم لیں گے اور جو اس کے راستے میں آے گا اسکو معاف نہیں کریں گے۔
آخر میں بطور میزبان انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوے صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر خان نے کہا کہ پاکستان سے ریاست کی عوام کا رشتہ کمزور کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا انتشاری ٹولے کی ناکامی کا وقت شروع ہو چکا ہے جائز مسائل کے حل کے لیے اسمبلی موجود ہے کچھ عرصہ قبل وزیراعظم پاکستان نے کشمیری عوام کے لیے بجلی اور آٹا سستا کرنے کے احکامات جاری کیے عوام کو سہولیات دیں مگر یہاں ایک چند لوگوں کا گروہ مسائل کے نام پر بد معاشی پر اتر آیا ہے جسے ہر صورت روکیں گے پاکستان کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں مضبوط پاکستان موجود ہے تو ہم محفوظ ہیں،پاکستان کی افواج اور سیاسی قیادت نے ملکر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا یہی وجہ ہے کہ خانہ کعبہ کی حفاظت کو ہمارے سپرد کیا گیا جو ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستان پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو سکتا آج نظریات کے خلاف جانے والے کل کہیں گے اسمبلی کی ضرورت نہیں ہے پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہندوستان تاک میں بیٹھا ہے کہ کشمیر میں افراتفری ہو اور وہ اپنے مزموم مقاصد کو آگے بڑھاے۔
پاکستان زندہ باد کنونشن سے خطاب کرتے ہوے وزیر براے جموں و کشمیر لبریشن سیل محترمہ امتیاز نسیم نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ افواج پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں چند منٹوں میں ہندوستان کو ناکوں چنے چبوانے والی افواج نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا کشمیری بائی چائس پاکستانی ہیں اور پاکستان سے ہمارا رشتہ لازوال ہے پاکستان کے لیے کشمیر کا بچہ بچہ کٹ مرنے کو تیار ہے پاکستان سے ریاستی عوام کا رشتہ کمزور کرنے اور افواج کے خلاف سازش کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا شہداء کی قربانیوں اور اسلاف کی طے کردہ سمت کے خلاف جانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے پوری ریاستی عوام پاکستانی پرچم تلے ایک ہیں اور جب تک پورا کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے ۔
چیئرمین علماء مشائخ کونسل مولانا امتیاز احمد صدیقی نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بنیان مرصوص کے موقع افواج پاکستان نے جس جرت مندی سے ہندوستان کو شکست سے دو چار کیا پوری دنیا حیران ہے کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں یہ خطہ ہمارے اجداد نے جانوں کے نزرانے دیکر حاصل کیا تھا اس میں افراتفری پھیلانے والوں کو بازور بازو روکیں گے ہمارا رشتہ پاکستان سے کلمے کی بنیاد پر قائم ہے جسے کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جاے گا جو لوگ ہماری نسلوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ان سے اپنی نسلوں کو بچانا ہو گا
کنونشن سے خطاب کرتے ہوے دیگر مقررین نے کہا کہ نظریات کو مٹانے کی جو کوشش کی جا رہی ہے باغ کی عوام نے آج اسے مسترد کر دیا ہے جو افواج پاکستان اور پاکستان کو نہیں مانتا اسکے مذموم مقاصد ہیں اسکی کوئی بات نہیں مانی جا سکتی پاکستان ہماری منزل ہے اور افواج ہماری محافظ ہیں،جو لوگ بیرون دنیا میں پاکستانی سفارتخانوں کے باہر احتجاج کرنے کی کال دے رہے ہیں وہ ریاست کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے،ہم بھوکے رہ لیں گے مگر پاکستانیت کو ختم نہیں ہونے دیں گے مقررین نے کہا کہ کٹ مریں گے مگر پاکستان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی: کشمیری عوام نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو مسترد کر دیا