ایشیا کپ

ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلیاں، ممکنہ الیون کا اعلان

دبئی (کشمیر ڈیجیٹل )ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج بھارت کے خلاف اہم مقابلے کے لیے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گا ۔

اطلاعات کے مطابق بھارت کے خلاف اوپننگ جوڑی میں بھی تبدیلی متوقع ہے، جبکہ مڈل آرڈر میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ حسن نواز کی جگہ حسین طلعت یا فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کو اوپننگ سے ہٹا کر چوتھے یا پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا جائے گا، جبکہ صاحبزادہ فرحان کے ساتھ محمد حارث یا فخر زمان اننگز کا آغاز کریں گے۔ اسپن کے خلاف ناکامی کے باعث حسن نواز ٹیم سے باہر ہوں گے ۔

ممکنہ کھلاڑیوں میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔ فاسٹ بولنگ کا شعبہ حسب روایت شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے سپرد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: معرکۂ حق جلسہ راولاکوٹ، عوام پرجوش، قائدین اسٹیج پر موجود

یاد رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کی میٹنگ اور پریکٹس سیشن کا خود جائزہ لیا۔